اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مالی سال2021 اور 2022 کے تجارتی رجحانات پر تبادلہ خیال کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت وزارت تجارت میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیر کو بتایا گیا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مرتب کردہ عارضی اعدادوشمار کے مطابق فروری 2022 کے دوران پاکستان سے برآمدات 7.9 فیصد اضافے سے 2.820 بلین ڈالر ہوگئیں جو کہ جنوری 2022 میں 2.614 بلین ڈالر تھیں۔فروری 2021 میں 2.068 بلین ڈالر کے مقابلے میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ پہلی بار فروری 2022 میں برآمدات یومیہ 100 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔انہیں بتایا گیا کہ ایسے اشاریے ملے ہیں کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔یہ درآمدات جنوری 2022 میں 6.036 ملین ڈالر کے مقابلے میں فروری 2022 میں 2.14 فیصد کم ہوکر 5.907 بلین ڈالر ہوگئی ہیں ۔
عبدالرزاق داؤد
فروری 2022 کے دوران2.820 بلین ڈالر ہوگئیں:عبدالرزاق داؤد
Mar 20, 2022