سانحہ کوچہ رسالدار میں زخمی بچے  سمیت 14 افراد ہسپتالوں سے فارغ

Mar 20, 2022

پشاور(بیورورپورٹ)سانحہ کوچہ رسالدار میں زخمی ہونے والے ایک بچے سمیت 14 افراد کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ بعض زخمی تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہے سانحہ کوچہ رسالدار میں اہل تشیع کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں 70 سے زائدافراد جاں بحق اور 180سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے جن میں بعض بچے بھی شامل تھے ۔
 سانحہ کے تقریباً دو ہفتے گزرنے کے باوجود زخم تاحال تازہ ہے  جبکہ علاقے کے نزدیکی بازاروں اور علاقوں حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں ، سانحہ کوچہ رسالدار میں زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی سمیت مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے بیشتر کی حالت بہتر ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے تاہم زخمی ہونے والے افراد کے ذہنوں پر تاحال سانحہ کے نقش موجود ہیں سانحہ میں قریبی جاں بحق ہونے والے افراد اور دوستوں کی یاد ہر وقت کر رہے ہیں ۔
  ہسپتالوں سے فارغ

مزیدخبریں