بیجنگ(شِنہوا)چین میں مربوط سرکٹ انڈسٹری نے 2021 میں مستحکم ترقی کی ہے جس کی فروخت کی مالیت پہلی بار10کھرب یوآن(تقریبا 158 ارب ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔چائنہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبہ کی مصنوعات کی فروخت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.2 فیصد بڑھ کر10 کھرب 50ارب یوآن تک پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیزائن کے شعبے کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 19.6 فیصد اضافے کے ساتھ 451 ارب 90 کروڑ یوآن جب کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی فروخت 24.1 فیصد اضافے کے ساتھ 317 ارب 63 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق چین دنیا کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ ہے، جس کی 2021 میں فروخت کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.1 فیصد اضافے کے ساتھ 192 ارب 50کروڑ امریکی ڈالر تھی۔
10کھرب