عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا: سینیٹر فیصل جاوید 

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس  لیڈر نے اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا۔

 
تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس لیڈر نے اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا – اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی – حق کے ساتھ کھڑی ہوگی – 27 مارچ تاریخی دن ہے

جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی،  27 مارچ تاریخی دن ہے۔

ای پیپر دی نیشن