صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا:ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔

 نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق آگاہی کیلئے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی سوفیصدعوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی فراہمی ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام سالانہ دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  حکومت صوبے کی عوام کو صحت کارڈکی سہولت فراہم کرنے کیلئے چارسوارب روپے کی خطیررقم خرچ کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عوام میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق خصوصی آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ یہ  منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ہیلپ کاؤنٹرزقائم کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن