اوآئی سی اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے:وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی سمیت تقریباًپندرہ ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن