پاکستان کی سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کے حملے کی مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے بیلسٹک میزائل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں شہری ڈھانچے اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دفتر خارجہ نے آج (اتوار)ایک بیان میں کہا کہ شاہی سعودی فضائی دفاع کی فوج کی طرف سے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے تباہ کرکے بے گناہ زندگیوں کے نقصان کو روکنا قابل تعریف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے میں امن کے لئے خطرہ بھی ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔بیان میں سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سا لمیت کو کسی خطرے کے خلاف مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن