لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہاہے کہ ملک اس وقت کسی قسم کے سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ معاشی انتشار سے بچنے کیلئے سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔گذشتہ روز جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ذاتی مقاصد کی خاطر ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔ ایسی جمہوریت نے ہمیں بھوک و افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ اسلامی نظام ہی بہترین نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار بدامنی نے معیشت کو تباہ تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سیاست دان قانون کی دھجیاں اڑا کر سیاسی دکانداری چمکانے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے مقابلے میں نظام کو ختم کرنے میں مصروف ہیں اور مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے