شہباز سرکار عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکی ہے:یاسمین راشد ، عندلیب عباس


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس بدترین ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دے رہی ہے۔ پنجاب پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے باز آجائے۔ شہباز سرکار عمران خان  کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکی ہے۔ بلال اسلم بھٹی سمیت دیگر کارکنان کے گھر وں پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کو شرم آنی چاہیے۔ مریم نواز اور ان کے حواری اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے غیر آئینی اور غیر قانونی چھاپوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے لندن پلان کا حصہ ہے۔ شہباز سرکار نگران حکومت پنجاب خوف و ہراس پھیلانا بند کریں۔ نواز شریف ٹولے کی سیاسی دہشت گرد کارروائیوں سے تحریک انصاف کے کارکنان گھبرانے والے نہیں۔
 آئی جی پنجاب محسن نقوی اور مریم نواز یہ تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ جبر ظلم دھونس دھاندلی غنڈہ گردی کی انتہا کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...