حکمرانوں نے رمضان سے قبل ہی غریبوں کی زندگی مشکل بنا دی:ضیاء الدین انصاری 

Mar 20, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے رمضان سے قبل ہی غریبوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ حکومت اورضلعی انتظامیہ اشیاء ضروریہ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ حکومتی بدانتظامی اور انتظامیہ میں کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی وجہ سے مہنگائی مافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ رمضان المبارک میں غریبوں کو مفت آٹے کا لالی پاپ دینے والے حکمران عملی طور مہنگائی کے ان کا ذریعے خون نچوڑ رہے ہیں۔ ہر اہل ایمان رمضان المبارک میں اپنے اردگرد مستحق او رسفید پوش افراد کاخاص خیال رکھے۔ ہم نے تمام صوبائی حلقوں میں امانت دیانت والی قیادت اہل لاہور کو فراہم کی ہے۔ ہماری قیادت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اتحاد امت کی داعی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں امیرالعظیم، میاں ذکر اللہ مجاہد، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد اور امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔ غلام حسین ، چوہدری عبد القیوم ، ڈاکٹر شفقت محمود اور سید علی ارتضیٰ ، آصف چوہدری سمیت بڑی تعداد میں ارکان جماعت نے شرکت کی۔

مزیدخبریں