لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ لوگوں کی شرعی رہنمائی کرناعلماء کرام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ماہ رمضان میں ملک بھر میں فہم شریعت کورس،دروس قرآن کااہتمام کیاجائے گا۔جس میں جامعہ نعیمیہ سے وابستہ علماء ومشائخ اوراسلامی سکالرز لیکچر ز دینگے۔ بد ھ کے روز باضابطہ شیڈول جاری کیاجائیگا۔ رمضان المبارک میں مستحق افراد کے ساتھ خصوصی تعاون کیاجائے۔ معاشرے کے مخیر حضرات سحر و ا فطار دستر خوان کااہتمام کریں تاکہ محروم طبقات بھی اس عظیم عبادت میں شامل ہوسکیں۔ اجلاس میں مختلف دینی امور پر تبادخیال کیا گیا۔ اجلاس میں مفتی ندیم قمر حنفی،مفتی محمد عمران حنفی، ڈاکٹر کریم خان،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی ابوبکر قریشی ،علامہ ظہیر احمدنعیمی،مولانا جمیل احمد،علامہ برکات احمد سمیت دیگررہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد شرکاء نے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدحسین نعیمیؒ ،ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی شہید ؒ کے مزار پر حاضری اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ندیم قمر حنفی نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح میں علما کا کردار اہم ہے۔
ماہ رمضان میں ملک بھر میں فہم شریعت کورس،دروس کااہتمام کیاجائیگا:راغب نعیمی
Mar 20, 2023