لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی نے کہا ہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بیروزگای، بد امنی،کرپشن سمیت تمام مسائل کرپٹ قیادت و فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے۔ ملک لوٹنے والوں نے مہنگائی، بیروزگاری، بیرونی قرضوں کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کردیا ہے۔ اس فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کی خوشحالی اور عوام کے حقوق کیلئے ہے۔
کمر توڑ مہنگائی، بد امنی،کرپشن کرپٹ قیادت و فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے:کرامت علی
`
Mar 20, 2023