لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے زور دیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی فساد اور انتہاپسندی کا حل مذاکرات میں ہے۔ ان حالات میں سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ ملک کے عوام مہنگائی، بیروزگاری اورکساد بازاری سے پس رہے ہیں۔ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے۔ سیاست میںبھی انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ان حالات سے فائدہ کسی کا نہیں ہو رہا ہے۔ البتہ عوام اور پاکستان کا نقصان ہورہا ہے۔