مینار پاکستان پر عوام کا سمندر کرپٹ حکمرانوں کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگا:غلام محی الدین دیوان 


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ مینار پاکستان پر عوام کا سمندر ہوگا جو کرپٹ حکمرانوں کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گا۔ ملک میں جو تباہی اور بربادی ہو رہی ہے۔ اس کا ذمہ دار لندن میں چھپا گیدڑ نواز شریف ہے۔ لندن پلان کے تحت تحریک انصاف کے کارکنان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ جھوٹوں کی ملکہ کام صرف پاکستانی قوم کو گمراہ کرنا ہے۔ پاکستانی عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے اب کسی کی غلامی نہیں کرے گی۔ حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے۔ عمران خان تمام ظلم اور جبر کے باوجود حکمرانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن