عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور  بنیا دہے:پیر عبدالقدوس نقشبندی 

Mar 20, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی لاہور کے صدر قاری اعظم حسین ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی قاری واحد بخش اوررحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ختم نبوت کانفرنس میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے بھرپور انداز میں اپنا کردار اداکریں۔

مزیدخبریں