مسلمان کو زندگی گزارنے کیلئے اسوۂ حسنہ کو سامنے رکھنا چاہیے:اشرف جلالی

Mar 20, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ محمدیہ سیفیہ کے سالانہ ختم بخاری شریف کا اجتماع پیر مفتی محمد امام بخش ندیم سیفی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی صدارت صاحبزادہ میاں محمد آصف سیفی نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے کہا ایک مسلمان کو زندگی گزارنے کیلئے ہمیشہ اسوۂ حسنہ کو سامنے رکھنا چاہیے۔ سنت رسولؐ میں انسانی زندگی کے تمام مسائل کا بہترین حل موجود ہے۔ فیشن اور مغربی طرزِ حیات کی پیروی پر کل قیامت کے دن مواخذہ ہو گا۔ علوم دینیہ حاصل کرنے کا یہی مقصد ہے کہ کہ احکام شریعت کو سیکھا جائے اور پھر خود عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اوروں کو اس پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے۔ ہمارے اکابرین نے اسی مقصد کیلئے علیحدہ ملک حاصل کیا تھا کہ یہاں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے۔ ختم بخاری شریف میں حافظ محمد ذوہیب جلالی، مولانا محمد عرفان جلالی، صاحبزادہ محمد سعدی شیرازی سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں