عراق‘ کلو سونا، ایک ارب یورو  مہر والی شادی دو ہفتے نہ چل سکی


بغداد (اے پی پی) عراق میں ایک کلو سونا، ایک ارب یورو مہر والی شادی دو ہفتے بھی نہ چل سکی۔ العربیہ نیوز کے مطابق  عراقی نوجوان حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفھد سے شادی  کی جس کے لئے ایک کلو سونا، ایک ارب یورو مہر مقرر کیا گیا تاہم  دونوں میں دو ہفتے بعد ہی علیحدگی ہو گئی۔ حیدرالفیلی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت پیدا نہ ہونے سے انہوں نے غدیر الفھد کو طلاق دی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غیر معمولی مہر کی رقم عراقی نوجوان ادا کرے گا یا اسے معاف کر دیا گیا ہے۔
غیر معمولی مہر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...