امریکی ریاست ایکواڈور میں زلزلہ   15 افراد ہلاک‘ 400 سے زائد زخمی


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ایکواڈور کے جنوبی ساحلی خطے میں آنے والے زلزلے سے متعدد شہروں میں عمارات کو نقصان پہنچا۔ ایکواڈور کے صوبے El Oro میں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایکواڈور کے پڑوسی ملک پیرو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور وہاں ایک 14 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 41 میل تھی اور اس کا مرکز Balao کے قریب تھا۔ حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ حصوں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ 2016ء کے بعد ایکواڈور میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔
امریکہ زلزلہ

ای پیپر دی نیشن