فرانسیسی ایجنسی کا پولیو کے خاتمہ کیلئے 5.5کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان q

Mar 20, 2023


 اسلام آباد (خبرنگار)فرانسیسی ایجنسی نے پولیو کے خاتمہ کے لئے 5.5کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا اے ایف ڈی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پولیو پروگرام کادورہ بھی کیا وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کے لئے پرعزم ہے اور اے ایف ڈی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہے فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیںپولیو میں سرمایہ کاری ملک کی مجموعی صحت میں سرمایہ کاری ہے وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے ملاقات کی پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت قابل تحسین ہے فرانس کے تعاون سے ہدف کے حصول میں آسانی ہوگی عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل ستائش ہیں پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گاعالمی سطح کے شراکت دار اور حکومت پاکستان پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں
فنڈنگ اعلان

مزیدخبریں