دادو(نامہ نگار) دادو کے آفت زدہ اور سندھ کے تیسرے بڑے پسماندہ علاقے کاچھو میں خسرہ وبا پھیل گئی تین بچے علاج نہ ملنے کے باعث جان سے گئے محکمے صحت دادو کے افسران کی نااہلی برقرار اطلاع کے باوجود ٹیمین نہ پہنچ سکیں۔ کاچھو کی یونین کونسل ٹنڈو رحیم خان کے گاؤں لوپ اور کھندانی میں خسرہ وبا پھیلنے سے 8 سالہ مجید شاھانی، 12 سالہ بانکھو بیٹی کریمداد شاھانی، 8 ماہ کا حمید شاھانی جان کی بازی ہار گئے دو درجن سے زائد بچے خسرہ وبا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے ۔
دادو خسرہ