گوجرانوالہ: بہو کے قاتل سسر کو تھانے میں پروٹوکول کی ویڈیو وائرل‘ رپورٹ طلب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ ماڈل ٹائون میں بہو کے قتل کے مقدمہ میں نامزد سسر کو حوالات سے باہر رکھنے اور پروٹوکول دینے پر سی پی او ایاز سلیم نے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق المعراج بیکرز کے مالک شیخ افضل کی بہو دو روز قبل جاں بحق ہوگئی تھی اور مرحومہ نے مرنے سے قبل بیان دیا تھا کہ اسے اس کے شوہر عمیر اور سسر شیخ افضل نے جوس میں زہر ملا کر پلایا ہے۔ اس مقدمہ قتل میں شیخ افضل بھی نامزد ہیں جنہیں مبینہ طور پر تفتیشی سب انسپکٹر اطہرامام نے حوالات میں بند کرنے کی بجائے کمپیوٹر آپریٹر کی سیٹ پر بٹھایا جبکہ بعد ازاں ملزم تفتیشی کے کمرہ میں چارپائی پر آرام کرتا رہا جس کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے بعد سی پی او رانا ایازسلیم نے نوٹس لے لیا۔
سسر/ تھانہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...