شیخوپورہ ( نا مہ نگارخصوصی)شہر میں قصابوں کے من مانے نرخوں پر گوشت کی فروخت پرشہری پریشانی کا شکار، کوئی پوچھنے والا نہیں، ریٹ لسٹ صرف دکھاوا رہ گئیں، شہریوں کے مطابق شہر میں مرغی، بکرے کے گوشت اور بڑے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے، شہریوں کے مطابق قصاب حضرات پانی ملے بڑے گوشت کے اٹھ سو روپے سے لے ساڑھے سات سو روپے فی کلواور بکرے کے گوشت کے اٹھارہ سو روپے تک فی کلووصول کر رہے ہیں مہنگائی میں پھنسی عوام پہلے ہی پریشان ہے اوپر سے گوشت کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو گوشت کھانے سے محروم کردیا ہے ریٹ لسٹ پر پرائز کچھ اور قصاب حضرات کے ریٹس من مرضی کے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کوئی بھی قصاب ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت نہیں کر رہا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ افسران کی مسلسل خاموشی ھے لیکن فوری نوٹس لیں اور گراں فروشی کے مرتکب قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔