فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں عمران نیازی گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان کا دامن صاف ہے تو انہیں احتساب سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ یہ خود کوقانون کے حوالے کرکے انکوائری کا حصہ بنیں تاکہ ان پر عائد کرپشن کیسز جلد نمٹائے جاسکیں۔
جدید مشینری کی مدد سے پہلے کی نسبت علاقہ بھر میں صفائی بہتر بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران علاقہ میں حاضر رہیں اور صفائی کے نظام پر پوری نظر رکھیں۔