لاہور(خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے جماعت اسلامی کشمیر کے تحت تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تحریکوں کی اپنی شناخت ہے جو اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی چاہتی ہیں۔جبکہ ان کے مقابل سیکولر،لبرل جماعتیں انسانوں پر اپنی حکومت چاہتی ہیں۔