کاہنہ میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے‘وارداتوں میں اضافہ 

`


کاہنہ (نامہ نگار )کاہنہ میں جرائم پیشہ افراد نے ڈیرے ڈال لئے ۔ ڈکیتی ،چوری ،رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ گشت کا نظام بری طر ح ناکام ‘پولیس لمبی تان کر سو گئی۔ ڈاکوئوں کو کھلی چھٹی ہفتے میں درجن سے زائد وارداتیں ۔کاہنہ گردو نواح کے شہری کاہنہ پولیس کے ہاتھوں عدم تحفظ کا شکار ہو چکے گردو نواح روڈوں پر ڈاکو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہوتے ہیں۔ شہری ڈاکوئوں کے خوف سے سر شام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ایس ایچ او شہریوں سے لوٹ مار میں چھینا گیا مسروقہ سامان برآمدگی بھی انکی ذمہ داری ہے۔ اعلی پولیس افسران کے پریشر سے پولیس چند بے گناہ شہریوں کو پکڑ کر ڈاکو بنا کر گینگ بنا دیتی ہے جبکہ اصل ڈاکو وارداتوں میں مصروف رہتے ہیں۔ اہل علاقہ کا سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی لاہور سے مطالبہ ہے کہ کاہنہ میں بڑھتی ہوئی وارداتیں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اسکو مد نظر رکھتے ہوئے کاہنہ میں ایماندار فرض شناس پولیس افسران تعینات کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...