لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خطرناک انداز میں آہنی سامان، لوہے کے راڈ، سریا، پائپ و دیگر سامان لوڈ کرنے والے لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کی ایسے رکشوں کیخلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی، شہر کی مختلف اور اہم شاہراہوں پر خطرناک حد تک رکشوں پر سامان لوڈ ہونے کے باعث حادثات کی شکایات کے پیش نظر کریک ڈاؤن کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کینال روڈ پر لوہے، سریا و دیگر آہنی لوڈ والے رکشوں کا داخلہ بند ہے۔ لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔
، جو حادثہ کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ انسانی جانوں کے تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، لوڈر رکشہ باڈی سے باہر ہرگز کوئی چیز لوڈ نہ کریں، اس حوالے سے دھرمپورہ، مغلپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کردیں گئیں ہیں۔رواں ماہ کے دوران 2 ہزار 541 لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جبکہ خطرناک ہے لوڈنگ کے دروان غفلت، لاپرواہی پر 180 لوڈر رکشوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا، جعلسازی کرتے ہوئے ڈیجیٹل چلان جنریٹ کرنے پر 18 رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔