چیئرمین سینٹ کی ملاقات،ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے رہینگے، پرویزالہٰی 


لاہور(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پرویز الہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، یہ اپنی ذمے داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، آنے والی سیاست میں عمران خان کا کردار بہت اہم ہوگا۔ ملاقات میں صادق سنجرانی نے پرویز الہٰی کو منجھا ہوا سیاستدان قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن