پی ٹی آئی قیادت ، کارکنوں کیخلاف مزید 4 دہشتگردی مقدمے : گرفتاری کیلئے چھاپے 


لاہور‘ اسلام آباد،کوئٹہ (نامہ نگار+ وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم  عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کارکنوں کے مزاحمت اور حملے پر مزید تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ جن میں سے دو مقدمات انسپکٹر ذوالفقار علی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں دہشتگردی، ناجائز اسلحہ، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا ئوسے ڈی ایس پی سمیت 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 102 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور 76 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں سے 8 رائفلیں، سیکڑوں گولیاں اور پٹرول بم بر آمد کیے گئے۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے علاقہ غیر سے مشکوک مسلح افراد بلوا رکھے تھے۔ علاوہ ازیںپی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تیسرا مقدمہ بھی تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ 150 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار پٹرولنگ کے لئے جا رہے تھے ،کینال روڈ پر 150 نامعلوم افراد نے گاڑی روکی۔ 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈوں کے ساتھ ایلیٹ کی گاڑی پر حملہ کیا، یہ حملہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی ایما پر کیا گیا۔ کارکنوں نے اہلکار سے رائفل، 3 بلٹ پروف جیکٹس، پلاسٹک ہیلمٹ اور موبائل فون بھی چھینا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں پر سپیشل برانچ کی معدیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اعظم سواتی‘ زلفی بخاری‘ عاطف خان سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے پی ٹی آئی رہنمائوں اور مقامی قیادت کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔  اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد اعوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ علی محمد گھر پر موجود نہیں تھے۔ چودھری اظہر گجر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ٹیم نے خواتین اہلکاروں کے ساتھ گھر کی تلاشی لی۔ رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس واپس چلی گئی۔ لاہور پولیس نے گرفتار 98 پی ٹی آئی ورکرز کی تصاویر کے ساتھ فہرست جاری کر دی۔ لاہور کے 26‘ خیبر پی کے کے 24‘ میانوالی کے 11 افراد گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت تمام 60 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکلاء بھی عدالت یمں پیش ہوئے۔ جج ملک امان نے ریمارکس دیئے کہ میرے پاس اختیار نہیں کہ ان کو بری کروں کیونکہ دہشت گردی کی دفعہ ہے۔ میں صرف اس لئے کیس سن رہا ہوں کہ یہ گرفتار ہیں اور پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ اپنے پاس رکھ نہیں سکتی۔ پی ٹی آئی نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ‘ مریم نواز‘ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف پرچہ درج کرنے کی درخواست کر دی۔ تھانہ ریس کورٹ کے عملے نے تحریک انصاف کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ مقدمے کی درخواست عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے کیئر ٹیکر نے دی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔  تحریک انصاف  زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کے خلاف آج تین درخواستیں دائر کرے گی۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے بتایا کہ ایک درخواست پولیس کے خلاف توہین عدالت کی ہوگی۔ دوسری درخواست  میں پولیس آپریشن کی عدالتی تحقیقات کی استدعا کی جائے گی۔ تینوں درخواسیں زمان پارک میں آئندہ پولیس کارروائی نہ کرنے کی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...