ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ممبر ہیلتھ کونسل چودھری شاہین اقبال غیور ایڈووکیٹ کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 محمدا کرم پنوار سے خصوصی ملاقات، مختلف گلیوں اور بازاروں میں بے یارومددگار افراد کو شیلٹر ہوم میں شفٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 محمد اکرم پنوار نے یقین دہانی کروائی کہ مخصوص افراد کے ذمہ یہ ٹاسک لگائوں گا کہ ایسے افراد کو باعزت اور احترام کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں قائم شیلٹر ہوم میں شفٹ کریں بعدازاں چوہدری شاہین اقبال غیور ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں محمد رفیق احسن سے بھی ملاقات کے دوران اس اہم ایشو پر بات کی جس پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے سوشل سیکورٹی آفیسر کو ذمہ داری سونپی کہ فوری طور پر65سالہ ضعیف العمر خاتون کو شیلٹر ہوم منتقل کرکے اس کی دیکھ بھال کے لئے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں ۔
چودھری شاہین اقبال کی ریسکیو افسرا کرم پنوار سے ملاقات
Mar 20, 2023