شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مکار لومڑی پریس کانفرنس کرکے عمران خان کی گرفتاری کا اعلان کرتی ہے جس کے بعد پولیس مسلح ہو کر عمران خان کے گھر پر حملہ آور ہو جاتی ہے ریاستی دہشت گرد ی کی اس سے بڑی اور کیا مثال ہو گی امپورٹڈ حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہوچکے عوام کے سمندرنے عمران خان کے اردگرد حصار بنارکھا ہے تاکہ بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کیا جا سکے عمران خان ملک کے غیور عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں جن کو مریم نواز ،رانا ثنا ء اللہ وغیرہ نہیں نکال سکتے پارٹی کارکنوں اور لیبر ونگ کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صنعتی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اسی طرح صنعتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی انڈسٹری بند ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے بیروزگاری غربت میں اضافہ ہوا ہے ۔