مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی: عارف سندھیلہ

Mar 20, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وامیدوار پی پی 140 محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی پاسداری کیلئے (ن) لیگ کاکردارمسلمہ ہے پارٹی کی قیادت نے جبردھونس دھاندلی کا جس دلیری سے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی،میاں نواز شریف نے اپنے عزم و ہمت سے جمہوری نظام کو استحکام دیا اورجمہوری روئیوں کو پروان چڑھایاہم نے معاشرے میں عدم برداشت کے روئیوں کی حوصلہ شکنی کی ہے تنگ نظری تعصب انتشار افراتفری نے معاشرے میں خرابیان اوربیگاڑپیداکیا ہے جس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہو نے کے ناطے ہمارے اندر حب الوطنی کا جذبہ ہو نا چاہیے حکو متی رٹ کو چیلنج کر نے والے محب الوطن شہری نہیں ہوسکتے بحثیت پاکستانی ہمیں آئین و قانون کی بالادستی تسلیم کرتے ہوئے اسکی عملداری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنا ہوگی تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور معاشرتی برائیوں اور خامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پی پی 140سے اگر پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو انتخابی کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی اور سیٹ پارٹی قیادت کو گفٹ کروں گا۔

مزیدخبریں