سابق کونسلر رانا محمدافضل ساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار این اے78 علی اشرف مغل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سابق کونسلر رانا محمدافضل نے اپنے ساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میںشمولیت اختیار کرلی گزشتہ روزاین اے78کے امیدوار پی ٹی آئی علی اشرف مغل نے یوسی 57جناح روڈ گلہ طارق مل والامیں ٹکٹ ہولڈر پی پی 63 لالہ اسد اللہ پاپا ،صدر تنظیم مغلیہ حاجی عبد الرئوف مغل اوردیگر کے ہمراہ رانا محمد افضل سابق کونسلر کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ کی اس دوران رانا محمد افضل نے اپنے دوستوں کے ہمراہ نون لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور آئندہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا علی اشرف مغل نے خطاب کرتے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر محیط ہے اور اپنے کرپشن کے کیسز کو ختم کروانے میں مصروف ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اورناکام حکومت کے باعث سیاسی شخصیات عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...