میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے سپرنٹنڈنٹ امجد علی ملازمت سے ریٹائر ڈ،اعزا ز میں الوداعی تقریب 

Mar 20, 2023


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں طویل مدت تک خدمات سرانجام دیکر ملازمت سے ریٹائر ہونے والے سپرنٹنڈنٹ امجد علی گذشتہ روز ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ انکے اعزا ز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بعدازاں چیف آفیسر قاضی محمد عابدایپکا کے راہنمائوں عبدالمجید گجر، محمد امین چوہدری، حاجی ثناء اﷲ، خضر حیات اور ایم او آر فروہ یوسف نے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔

مزیدخبریں