حافظ آباد کے پونے دو لاکھ مستحق خاندانوں میں مفت آٹا کی تقسیم شروع 


حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حافظ آباد کے پونے دو لاکھ مستحق خاندانوں میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا 25رمضان المبارک تک ہر خاندان کو آٹا کے تین تھیلے دیئے جائینگے ۔مفت آٹا کی تقسیم کیلئے ضلع بھر میں 14پوائنٹس اور 48کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے ضلع میں قائم کیے جانے والے تمام چودہ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں مفت آٹا کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا حکومت پنجاب اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت صوبہ بھر کے دس کروڑ افراد کو 53۔ارب روپے کی خطیر رقم سے یہ ریلیف پیکج دے رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں مفت آٹا کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس جمنازیم،ساگر روڑ پارک،بی ایچ یو چک چٹھہ،ونیکے تارڑ،کولو تارڑ،کالیکی،کسوکی،سوئیانوالہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈیا بھٹیاں،جلا پور بھٹیاں، پبلک پارک پنڈی بھٹیاں، سکھیکی،رسول پور تارڑ،کوٹ سرور اور کسیسے میں مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن