گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محکمہ واسا کا واٹر اینڈ سیوریج کے نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ واسا کے قائمقام ایم ڈی کاشان حفیظ بٹ کی خصوصی ہدایت پر واسا کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو رانا توقیر حسین کی قیادت میں واسا کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف کمرشل اداروں کے سیوریج کے کنکشن کاٹ دیئے ہیں ۔جن اداروں کے کنکشن کاٹے گئے ہیں ان میں سیالکوٹ بائپاس میں سیف الماری بنانے والی بلال فیکٹری،محمد ندیم فیکٹری اے سی پارٹس،عامر حسین فیکٹری، حاجی الطاف حسین فیکٹری،فیاض احمد سیف الماری فیکٹری،محمد ظفر گیس کٹ فیکٹری،محمد اصغر فیکٹری،محمد عمران پلاسٹک فیکٹری نزد چیمہ سروس اسٹیشن و دیگر شامل ہیں ۔