اسلام آباد (خبرنگار) مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائرز مریم نواز نے سوشل میڈیا پر زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ یہ سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی شدہ شرپسند ہیں۔ ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے شرپسند ہیں جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتے رہے۔ مریم نواز نے مزیدکہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔
یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں: مریم نواز‘ زمان پارک کی ویڈیو شیئر کر دی
Mar 20, 2023