پاکستان انڈر19 ‘پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔دورے میں 1 چار روزہ، 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان شاہینز 3 سے 27 مئی تک زمبابوے کا دورہ کریگی، اس دورے میں 2 چار روزہ اور 6 ون ڈے میچز شامل ہیں۔پاکستان شاہینز سکواڈ کی کپتانی عمران بٹ کریںگے۔ کھلاڑیوں میں حسین طلعت نائب کپتان ‘عامر جمال ‘عبد الواحد بنگلزئی ‘حسیب اللہ ‘کامران غلام ‘مہران ممتاز‘میر حمزہ ‘محمد ہریرہ ‘مبصر خان ‘محمد عمر‘عمیر بن یوسف‘قاسم اکرم ‘روحیل نذیز وکٹ کیپر ‘صاحبزادہ فرحان ‘شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔ ریزرو کھلاڑیوں میںآصف محمود‘اطہر محمود‘سعد خان اور وقار احمد شامل ہیں ۔ انڈر 19ٹیم کی کپتانی سعد بیگ کرینگے ۔ کھلاڑیوں میں علی اسفند نائب کپتان ‘احمد حسین ‘ایمل خان ‘امیر حسین ‘عرفات مہناس‘اذان اویس ‘حمزہ نوا ز‘محمد ابتسام ‘محمد اسماعیل ‘محمد طاہر ‘محمد طیب عارف ‘عبید شاہد ‘سجاد علی ‘شاہزیب خان ‘شمائل حسین ‘وہاج ریاض شامل ہیں ۔ ریزرو کھلاڑیوں میں عبد اللہ ‘اکرام اللہ ترین اور محمد ذولکفل شامل ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...