لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کوکل منگل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔کل شارجہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کیلئے نامزد کپتان شاداب خان پریس کانفرنس کریں گے جبکہ رات گئے قومی ٹیم دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 24، 26 اور 27 مارچ کو 3 ٹی20 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان‘ افغان سیریز قومی کرکٹرز کل رپورٹ کرینگے
Mar 20, 2023