لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار وِل سمتھ نے سعودی عرب کے قدیم ترین کھیل " العلا اونٹ دوڑ کپ“ کے جشن میں شرکت کی ہے۔ ہالی وڈ کے اداکار وِل سمتھ کو رواں ہفتے سعودی عرب میں العلا کیمل کپ کے افتتاحی تقریب میں دیکھا گیا ہے۔اداکار وِل سمتھ نے گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر سوئز بیئٹز کےساتھ اونٹوں کے مقابلے میں شرکت کی ، سوئز بیئٹز پہلے امریکی ہیں جو مملکت میں اونٹوں کے مقابلے کی ایک ٹیم سعودی برونکس کے مالک ہیں۔سعودی برونکس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وِل سمتھ اور سوئز سعودی کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو سعودی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔عالمی اداکار نے العلا اونٹ دوڑ کپ کے چوتھے اور آخری دن اپنے دوست ” سوئس بیٹز“ کی ٹیم ” ہمپ ریسنگ“ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے العلا اونٹ دوڑ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس کپ کو کو شاہی کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی طرف سے سپانسر کیا گیا تھا۔