کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ پولیس کی لازوال قربانیوں اورخدمات کو سراہنے کے لیئے پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آجی سندھ غلام نبی میمن اور مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے شرکت کی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سات سال پہلے خطرناک شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔ سندھ حکومت نے آپریشن کیا اور 6 پوزیشن سے ہم 128 پرآگیا۔ اس شہر میں روزانہ 10000 لوگ آتے ہیں یہ شہر سب کو روزگار، تعلیم صحت دیتا ہے اور دیتا رہے گا۔ کراچی لاوارث نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ یہاں اچھی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ ہمیں اگرآگے بڑھنا ہے تو ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ بڑھا کر آگے بڑھنا ہوگا، آنے والا وقت ہمارے صوبے کے لیے ہماری عوام کے لیے اچھا ثابت ہوگا جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اس سوسائیٹی کا حصہ ہے، کراچی میں امن نہیں ہے ایسا نہیں ہے۔ ہم نے عوام کو کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمراز لگائیں کیونکہ اس سے کرائم کا ریشیو کم ہوگا۔ اور ریشیو کم ہوا ہے۔ سندھ حکومت نے پولیس کو فنڈزدیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ میں نے 9 ماہ میں جو حکومت سندھ کو تجویز بھیجی سی ایم سندھ نے اپروو کیا۔ امن کی لسٹ میں کراچی 128 پر ہے، شکاکو ، پیرس میں کرائم زیادہ ہے، ایک سازش کے تحت امن کو خراب کیا جارہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی جائیں ہر جگہ کرائم ریٹ زیادہ ہے۔ آپ رات میں کھانا کھانے جائیں مارکٹ میں جائیں یہاں رونق ہے اس کا مطلب ہے کہ کراچی میں امن ہے۔ پولیس کو اس طرح ٹارگٹ نہ کریں۔ سندھ حکومت اور پولیس کو چار مسائل کا سامنا ہے ہمیں دہشتگردی کو ختم کرنا ہے۔ ہم پولیس میں میرٹ پربھرتیاں کررہے ہیں۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو ہی معیشت بہتر ہوگی پوری سوسائٹی کو مل کر پولیس کی مدد کرنی پڑے گی۔ کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے کیمروں کی بہت ضرورت ہے۔ حاجی محمد رفیق پردیسی کا کہنا تھا کہ کراچی امن کا شہر ہے ہماری پولیس بہت بہتر کام کر رہی ہے۔ یہ قوم پاکستان کے نام پر جان دینے کو تیار ہے۔ یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین کا کہنا تھا کہ کراچی پورے ملک کا امن پسند شہرہے خامیاں ہیں ان کو دور بھی کیا جا رہا ہے۔ سندھ پولیس کا شکریہ کے انہوں نے کراچی میں امن کا قائم رکھا ہے۔ دس سالوں کے مقابلے میں آج کراچی میں امن موجود ہے۔ اس موقع پر ذی گروپ کے صدر ذیشان الطاف لویا، چیئرمین ایچ ایم آر حاجی رفیق پردیسی مرزا اختیار بیگ سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر سندھ ہولیس کے لئے تیار کی گئی خصوصی ڈاکومینٹری کی اسکرین بھی کی گئی۔
کراچی لاواث نہیں ، آنے والا وقت اچھا ثابت ہوگا : ترجمان سندھ حکومت
Mar 20, 2023