بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میںزیتون میلہ اختتام پذیر 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )سنٹر آف ایکسلنس فار  اولیو آف ریسرچ  اینڈ ٹریننگبارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں  لگایا گیا دو روزہ زیتون میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے میں ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ  آزاد کشمیر اور گلکت بلتستان  کے زیتون پر تحقیق کرنے والے زرعی سائنسدانوں اور زیتون کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس زیتون میلے میں  سرکاری اور ر نجی اداروں نے نمائشی سٹال لگائے گئے تھے۔ ان سٹالزپر زیتون کے تیل،اچار اور دیگر زیتون سے تیار ہونے والی مصنوعات کو رکھا گیا تھا جن میں کاشتکاروں نے بھر پور دلچسپی لی۔ میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ملک عبدلوحید  اڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) محکمہ زراعت پنجاب تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبدلوحید   کا کہنا تھا کہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ نے ملک میں زیتوں کی کاشت کو کامیاب بنانے کے لیے  کلیدی کردار ادا کیا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن