کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کنزیومر راء ٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئرمین شکیل احمد بیگ نے ناجائز منافع خوروں اور عوام کو سستا رمضان بازار کے حوالے سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے صارف کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ شکیل احمد بیگ نے کہا کہ صارفین کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کے لیئے تاجر برادری اپنا مثبت کردار ادا کر تے ہوئے کم منافع کے ساتھ اشیاء فروخت کرے۔ مارکیٹوں میں چیزوں کی حکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ دکانداوں کے پاس حکومتی ریٹ لسٹ آویزاں ہونی چاہیے اور صارفین کو حکومتی نرخوں پر ہی اشیاء فراہم ہونی چاہیے۔
شکیل بیگ
تاجر برادری صارفین کو سہولیات فراہمی کے لیئے کردار ادا کرے، شکیل بیگ
Mar 20, 2023