قوم نے رہزنوں کو رہبر بنا لیا، باگ  ڈور لٹیروں کے ہاتھ میں،ثروت اعجاز 

Mar 20, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہم وجودہ ملکی حالات پر ہر تشویش میں مبتلا ہے ،اسلامی تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کر مفادات کی سیاست کی جارہی  ہے۔ملک سیا سی عدم استحکا م کا شکا ر ہے حکو مت و اپوزیشن  کوحالات کی سنگینی کا احساس نہیں، غیر یقینی صورتحال نے قو م کومتاثر کر رکھا ہے۔بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی ،بے روزگا ری ، اسٹریٹ کرائم،لو ڈشیڈنگ ،اداروں کی ناقص کارکردگی اور آپس میں تصادم کی پالیسی نے عوام کومایو سی کی جا نب دھکیل دیا ہے ۔علامہ شاہ عبد الحق نے جما عت اہلسنّت کے تحت میٹرو پول لان صدرمیں منعقدہ بیداری اہلسنّت و استحکام پاکستان علماء مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مسلمہ عقائد جو کبھی متنازع نہیں رہے انہیں متنازع بنایا جارہا ہے دین دشمن قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کی شان و شوکت کو مٹانے کی شعوری سازش کی جا رہی ہے ۔ اہلسنّت کی بقا وسلامتی باہمی اتحا د و اتفاق میں پنہاں ہے ،سیاسی ومعاشرتی مسائل کے حل کیلئے قائدین اہلسنّت کو ذاتی اختلافات و مفادات سے بالا تر ہوکر مخلصانہ بنیاد پر کام کرنا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہما را جینا مرنا پاکستان کیلئے جما عت اہلسنّت دین و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں قومی اداروں کے ساتھ ہے۔ کنونشن میں خطیب پاکستان علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی، ڈاکٹرحاجی حنیف طیب،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،ڈاکٹر فرید الدین قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،پروفیسر غلام عباس قادری،علامہ عامر اخلاق شامی،مولانا اکرام المصطفیٰ اعظمی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ کامران رضوی،مولانا الطاف قادری،اے ٹی آئی کے مبشر حسین ، ا ے این آئی کے سلیم عطاری نے بھی خطاب کیا ۔جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے عقائد و نظریات کے حوالے سے جما عت اہلسنّت کا اعلامیہ پیش کیا ۔ کنونشن میں  علامہ کوکب نوارانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک سازش کے تحت علماء اور عوام میں رابطے و اعتماد کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے شدت سے کوشش کی جا رہی ہیں کہ لوگوں کے عقائد کو متزلزل کر دیا جائے۔نبی پاک سے نسبتوں کے تعلق کو کمزور کر دیا جائے صحابہ کا احترام اور اہل بیت کرام کی محبت مسلمانوں پر لازم ہے ان سے متعلق منفی اور کمزور باتیں ایمان کے کمزور ہونے اور منافقت کی علامت ہے ۔ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی کا کہنا تھا کہ صلح کلیت کا زہر اسلامی اقدار کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ضروریات دین میں شام مسلمہ عقائد سے ہٹ کر دین کی خود ساختہ تشریحات سے مسلمانوں میں اختلا ف بڑھ رہا ہے ۔قرسربراہ پی ایس ٹی ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ْقوم نے رہزنوں کو رہبر بنا لیا ہے ملک کی باگ دوڑ لٹیروں کے ہاتھ میں ہے، ہماری پارلیمنٹ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو قوم کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔کنونشن میں ،علامہ رئیس قادری ،سید رفیق شاہ ، پیر کمال میاں سلطانی ،مفتی عبد الحق شاہ سیفی،قاری عبد القیوم نقشبندی،مفتی بلال قادری،ڈاکٹر وقاص ہاشمی،علامہ شوکت حسین سیالوی ،مفتی عتیق قادری،مولانا یعقوب عطاری،مولانا جمیل احمد امینی،علامہ فرقان شامی،مولانا عاشق سعیدی،علامہ سلطان مدنی،علامہ لائق سعیدی ،حافظ ارشاد قادری،مفتی سراج قادری،مفتی شوکت علی خان،ابو درویش مولانا ہدایت اللہ ،عاطف بلو،مفتی فیصل رشید،مولانا جہانگیر صدیقی،مفتی مہتاب قادری،،مولانا فخر الحسن شاہ،مولانا عبدالحمید معارفی،قاری ظہور حسینی،مفتی اقبال سعیدی،مولانا معراج الدین اخترالقادری،مولانا فرحان شیخ،مولانا احمر قادری،سید محمد حکیم اشرفی،سید ابراہیم باپو،مولاناشعیب قادری،میرغالب شاہ ،عرفان کمال سلطانی، عبد للہ میمن،غفران احمد ،اسد جواد شروانی،شریف قادری،حافظ عمیر ترابی علماء مشائخ، ائمہ خطباء کثیر تعداد میں شریک تھے۔ 
ثروت اعجاز 

مزیدخبریں