چین نے سیاسی مشاورتی ادارے کا ترمیمی منشور جاری کردیا


بیجنگ(شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم اور ترمیم شدہ منشور شِنہوا نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کردیا گیا ہے۔ اس ترمیم کو 4 سے 11 مارچ تک منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(صفحہ8 پر بقیہ نمبر26)
 کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں منظورکیا گیا تھا۔ منشور 6 ابواب پر مشتمل ہے جس میں تقریبا 10 ہزار چینی حروف ہیں۔ اصل منشور اور ترمیم شدہ منشور کا ایک موازنہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تاریخی تجربے نے ثابت کیا ہے کہ صرف نئے حالات کو اپنانے، مواد بہتر بنانے اور نیا معیار قائم کرکے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا منشور اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکتا اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مقصد کی ترقی کو آگے بڑھاسکتا ہے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا عمومی خاکہ اور مرکزی مواد 1982 میں تیار ہوا تھا جبکہ اس کے منشور میں بالترتیب 1994 ، 2000 ، 2004 ، 2018 اور 2023 میں 5 ترامیم کی گئیں۔
چین 

ای پیپر دی نیشن