اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و سینیٹر چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی قانون کی حکمرانی کابھاشن دیتے نہیں تھکتے لیکن اس کاطرز عمل اس کے برعکس ہے،کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ایک شخص کی ضد(صفحہ8 پر بقیہ نمبر25)
اور انا کی سیاست کی وجہ سے ملک کا سیاسی ماحول خراب ہورہاہے ، ایک طرف یہ شخص آئین وقانون پر چلنے کیلئے لمبے بھاشن دیتا ہے تودوسری جانب جب یہی شخص عدالت پیشی پر جاتاہے تو ساتھ کارکنوں کی بارات لے جاتا ہے ،اسے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ تم ایسا کرکے عدالتوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہو، ریکارڈ پر ہے کہ یہ شخص خود اور اس کی پارٹی کے لوگ اپنے کارکنوںکوٹیلی فون کالیں کرکے اور سوشل میڈیا کے ذریعے عدالتوں کے باہر اکٹھا ہونے اور عدالتوں کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے اپنے مسلح کارکنوں کواکٹھا کرتے ہیں اور ایسا کرتے وقت ان کو ذرا سی بھی شرم محسوس نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی سیاست نے ملک کو تاریکی کی جانب دھکیل دیا ہے، لیڈر خواہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو وہ ہمیشہ عوام اور کارکنوں کی آواز بن کر سب سے آگے ہوتاہے لیکن یہ شخص کارکنوں کو ڈھال بنا کر گرفتاری سے بچنے کیلئے ان کے پیچھے چھپا بیٹھاہے،الیکشن کی آڑ میں این آر او مانگنے والے کو کسی صورت بھی این آر او نہیں دیاجائے گا۔مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے مزید کہاکہ جب بھی مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آئی ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوا لیکن عمران نیازی کی صورت میں ملک پرناکامی اور تنزلی کو مسلط کردیاگیا،جس نے اس ملک کوتاریکی کی جانب دھکیل دیا،اس نام نہادجعلی لیڈر نے اپنی ذات کے لئے نہ صرف ملک کو دا پر لگایا بلکہ عوام کے جذبات اور احساسات سے بھی کھیلا اور انہیں گمراہ کیا۔
جعفراقبال
ایک شخص کی ضد اور انا کیوجہ سے ملک کا سیاسی ماحول خراب ہورہا،چودھری جعفراقبال
Mar 20, 2023