اسلام آباد ( وقائع نگار) پاکستان ورکرز فیڈریشن(PWF) ناردرن پنجاب کے الیکشن سال 2023-2025 اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں ناردرن پنجاب کی ملحقہ 27 یونین
میں سے 24 یونینز کے نمائندگان نے شرکت کی، الیکشن میں اسد محمودجنرل سیکرٹری، چوہدری محمد اشرف صدر، سید اعجاز حسین بخاری چیئرمین و دیگر عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے، اس موقع پر چوہدری محمد یسین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان ورکرز فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئین کے مطابق جمہوری اور شفاف الیکشن منعقد کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ میر ی زندگی کا مشن مزدور کی خدمت اور مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنا ہے،موجودہ صورتحال میں مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.
اور مہنگائی کے اس دور میں مزدور وں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مزدورو ں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان فوری طور پر کر یں تاکہ مزدوروں کو ریلیف مل سکے۔