کچے سے 9 ڈھولچی رہا‘ بازیاب کرایا: پولیس‘ تاوان دیا: مغوی


ڈہرکی‘ میرپور ماتھیلو (نامہ نگاران) اوباڑو کچے میں چنیوٹ کے اغوا 9ڈھولچی پچاس لاکھ تاوان دیکر بازیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ کر دیا۔ مغویوں کے بیان کے بعدگھوٹکی پولیس کا مقابلے میں بازیاب کرانے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اوباڑو کچے میں 23روز قبل پنجاب کے علاقے چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 9ڈھولچی جوکہ کچے کے علاقے میں شادی تقریب میں گئے ہوئے تھے جہاں ڈاکوﺅں نے ڈھولچیوں کا اغوا کر کے ورثاءسے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، گھوٹکی پولیس کی کوشش کرنے کے باوجود مغوی بازیاب نہیں ہو سکے۔ گزشتہ رات 9مغوی ڈھولچی پچاس لاکھ روپے تاوان کے عوض بازیاب ہوئے ہیں۔ بازیاب ہونے والے مغویوں میں شفقت علی شیخ، طیب الرحمان شیخ، محمد اسماعیل شیخ، سہیل حیدر شیخ، محمد بلال شیخ، محمد قمبر شیخ، مشتاق احمد شیخ، عنصر علی شیخ اور محمد نعمان بھٹی شامل ہیں۔ گھوٹکی پولیس نے مذکورہ مغویوں کو پولیس مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کی ڈاکوﺅں نے پیشگی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ ورثاءنے کہا ڈاکوﺅںکو پچاس لاکھ روپے تاوان دے کر جھڑوایا۔
بازیاب/ ڈاکو

ای پیپر دی نیشن