حادثات،  بارہ کہو بائی پاس منصوبہ تاخیر کا شکار ،تکمیل پر 3 ماہ لگیں گے


اسلام آباد(وقائع نگار )بہارہ کہو بائی پاس کے تعمیراتی کام میں ناقص کام اور نگرانی کی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سمیت دیگر دو افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی گئی ہے بارہ کہو بائی پاس حادثات، منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاہے منصوبے کی تکمیل پر 3 ماہ لگیں گے، تعمیراتی کمپنی نے سی ڈی اے کو تاخیر بارے آگاہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو بائی پاس پر یکے بعد دیگرے دو حادثات اور ان میں ہونے جانی نقصانات کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم آفس کوبجھوا دی ہے  اس ذریعے کے مطابق انکوائری کمیٹی نے کنٹریکٹر کے ساتھ ساتھ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو قصوروار ٹھہرا یا ہے اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے ذرائع کے مطابق امنصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے سی ڈی اے کو کہہ دیا ہے کہ گارڈرز اور بیمز کی تیاری میں وقت درکار ہے منصوبے کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائیگا،  سی ڈی اے نے منصوبے پر دونوں حادثات کو انسانی غلطی قرار دے دیا ۔

ای پیپر دی نیشن