تحریک پاکستان کے عینی شاید‘نامہ نگار نوائے وقت بوچھال کلاں ملک امیر علی کی تعزیت کا سلسلہ جاریq


اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) تحریک پا کستان کے عینی شاہد بو چھال کلاں (چکو ا ل ) سے متعلق نوائے و قت سے 50 برس سے زائد وابستہ رہنے والے 98 سالہ ملک امیر علی کی رحلت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ دس برس صاحب فراموش  رہنے کے بعد رواں ماہ (اٹھارہ 
مارچ2023 کو) جنت مکیں ہوئے۔ ملک امیر علی بوچھال کلاں کے نامہ نگار ریاض احمد ملک کے چچا تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ تقسیم  برصغیر کے وقت ملک امیر علی کی عمر 21 برس تھی۔ 1973-74 میں  وہ پاک آرمی سے حوالدار کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ 1975ء کے اوائل میں وہ بوچھال کلاں سے بطور نامہ نگار نوائے وقت کیساتھ منسلک ہوئے۔ دریں اثناء نوائے وقت اسلام آباد کے کارکنوں نے دعائیہ نشست میں ملک امیر علی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کا اہتمام کیا۔

ای پیپر دی نیشن