بورڈ ملازمین کی ترقیوں کے وعدے کی تکمیل پر چیئرمین سے اظہار تشکر

Mar 20, 2023


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بورڈ ملازمین کی ترقیوں کے وعدے کی تکمیل پر چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے ملازمین کی اگلے گریڈوں میں بروقت ترقیاں کرکے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عثمان شہزاد نے کہاکہ امتحانات سے قبل وعدے کے مطابق چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ  کی جانب سے ترقیاں ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ملازمین کی بروقت ترقیاں کرنے پر ملازمین نے بورڈ یونین ، چیئرمین بورڈ ،سیکرٹری بورڈ اور پروموشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیاہے ۔جنرل سیکرٹری عمران یونس نے کہاکہ یونین مل کر ملازمین کے جائز مطالبات بورڈاتھارٹی سے حل کروانے کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہے گی ۔صدر راجہ عثمان شہزاد نے بھی اتھارٹی سے اظہار تشکر کیا 

مزیدخبریں